یوم اقبال پر چھٹی منسوخ کرنا قابل مذمت ہے ،حامد رضا

یوم اقبال پر چھٹی منسوخ کرنا قابل مذمت ہے ،حامد رضا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ لودھراں کا نوٹس نہ لیکر الیکشن کمیشن نے جانبداری کا ثبوت دیا ہے۔یوم اقبال پر چھٹی منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔الیکشن کمیشن اپنا کردار درست انداز میں نہیں نبھا رہا ۔ قومی اثاثے کوڑھیوں کے بھاؤ فروخت کئے جارہے ہیں۔پاکستان کو لبرل ملک نہیں نظام مصطفی کا گہوارہ بنائیں گے۔حکومت منی بجٹ لاکر مہنگائی کا طوفان لار ہی ہے۔پارلیمنٹ ڈیبیٹنگ کلب بن چکی ہے۔پارلیمنٹ میں غریب اور محروم طبقہ کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھتی ۔ احتساب کے بغیر جمہوریت جمہوریت نہیں ہو تی۔ حکومت غیر ملکی قرضے لینے کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ لٹیرے حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلاکر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ہدایات لیناچھوڑ دے۔آئی ایم ایف کے اشاروں پر بننے والی معاشی پالیسی عوام دوست کیسے ہوسکتی ہے ۔ امیر اور غریب کا بڑھتا ہوا فرق ملک کیلئے خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔قوم دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔بلدیاتی الیکشن کے باقی مراحل فوج کی نگرانی میں مکمل کروائے جائیں۔ نواز شریف نے مغربی طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو لبرل ملک بنانے کی بات کی ہے۔وزیر اعظم کے گمراہ کن بیان سے اسلام پسند طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی ہر کوشش کی مزاحمت کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1