بہت جلدپنجاب میں سیاست کا ایک نیا رخ متعین ہو گا ، فاطمہ چدھڑ

بہت جلدپنجاب میں سیاست کا ایک نیا رخ متعین ہو گا ، فاطمہ چدھڑ

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب کی ڈپٹی کو آرڈینیٹر فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ بہت جلدپنجاب میں سیاست کا ایک نیا رخ متعین ہو گا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے کو ئی گنجائش نہیں ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اب اس کا عملی مظاہر ہ دیکھنے کا وقت آ گیا ہے ا ور بہت جلد دنیاپاکستان میں ایسی خوشگوار تبدیلی دیکھے گی جس میں ساٹھ سالہ فر سو دہ نظام کی جھلک تک دکھائی نہیں دے گی بلکہ انصاف پر مبنی ایک ایسا نظام نظرآئیگاجس میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملیں گے اور خو شحالی کادور دور ہ ہو گا ۔ گفتگو کر تے ہو ئے فاطمہ چدھڑ نے بتایا کہانھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کے نتیجہ میں ملک میں پہلی بار انتخابی اصلاحات ہوئی ہیں اس کاحالیہ مظاہرہ این اے 122کے الیکشن میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب دھاندلی کے وہ عام ہتھکنڈے نظر نہیں آئی جو عام پر اختیا ر کئے جاتے تھے البتہ دھاندلی کی عادی ن لیگ نے پھر بھی ایک نئی قسم کی دھاندلی اختیارکی جس کے تحت لوگوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کر دئے گئے مگر تحریک انصا ف بہت جلد دھاندلی کا آخری حر بہ بھی ختم کر کے ہی دم لے گی اس کے علاوہ پرامن الیکشن بھی تحریک انصاف کی کاوشوں کا مرہون منت ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ مسلم لیگ جعلی سروے رپو رٹوں کے ذریعے خود کو مصنوعی سہار ادینے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام اب ایسے جھانسوں میں نہیں آنیوالے اور یہ شعور بھی عوام میں تحریک انصا ف نے بیدار کیا ہے۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما نے کہا کہ وہ تحر یک انصاف کے انقلابی اور سٹیٹس کو کے خاتمے کے منشور سے متاثر ہو کر ہی اس جماعت سے منسلک ہو ئی ہیں اور خواہش ہے کہ تحریک انصاف جلد اقتدار میں آکر جعلی حکمرانوں اور برسوں سے سیاست پر ناجائز قابضین کا قلع قمع کر دے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملکی خواتین کی بہت بڑی تعداد تحریک انصا ف کی جانب راغب ہو رہی ہے کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جو خواتین کو صحیح معنوں میں ان کے حقوق دلا سکتی ہے کیونکہ آج کے دور کی خواتین کی جدید دور کی ضروریات کو صرف ایک روشن خیال جماعت ہی سمجھ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے دور میں خواتین کے خلاف جرائم اور امتیازی سلوک کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، آج بھی تھانوں میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات عام ہیں جس کے نتیجہ میں کئی خواتین خودکشی کر چکی ہیں ۔فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ این اے 122کے حالیہ الیکشن میں جس طر ح خواتین نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا اوراپنے ووٹ کا حق استعمال کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خواتین کے حقوق کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی بلکہ یہ جماعت محض خالی نعروں کی سیاست کر تی ہے ،اسکی تمام خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مخص نمائشی طور پر اسمبلی کی سیٹوں پر براجمان رہیں اور خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئیں۔ آج نرسوں اور لیڈی ہیلتھ ور کرز سمیت دیگر خواتین کی بڑ ی تعداد کا سڑکوں پر مظاہرے کرنا اس کا سب سے س بڑ ا ثبوت ہے کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں مگر موجودہ حکومت انھیں ا نکے حقوق دینے کیلئے آمادہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بہت انقلابی سوچ رکھنے والی اور مستعد خواتین شامل ہیں اور یہ مل کر عمران خان کی قیادت میں انقلاب بر پا کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرینگی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کی تر بیت میں چودھری محمد سرور نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ چودھری سرور پارٹی کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں ،انکے تجربہ کی ر وشنی میں پارٹی دن دگنی رات چوگنی تر قی کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1