یوسی 259ازمیرٹاون کو مثالی یونین کونسل بنا کر دم لیں گے ،ملک راشد صدیق کھوکھر

یوسی 259ازمیرٹاون کو مثالی یونین کونسل بنا کر دم لیں گے ،ملک راشد صدیق کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر ) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ملک محمد افضل کھوکھرنے یونین کونسل 259ازمیرٹاون کیلئے 13کڑور روپے کی خطیر رقم کی گرانٹ جاری کر دی۔عوامی سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ترقیاتی کاموں کاشاندار آغاز ۔جبکہ نو منتخب چیئرمین یونین کونسل 259ازمیرٹاون اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماملک راشد صدیق کھوکھرنے مشیر وزیر اعظم پاکستان ملک محمدا فضل کھوکھر کی طرف سے 13کڑور روپے کی خطیر رقم کی گرانٹ ملنے کے بعد ناصرگنج سے ترقیاتی کاموں کا شاندار آغاز کردیا ہے ۔ نو منتخب چیئرمین یو سی ملک راشد صدیق کھوکھرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونین کونسل 259ازمیرٹاون کو مثالی یونین کونسل بنا کر دم لیں گے ۔عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں آئے ہیں ۔اور عوام کی خدمت ہی ہمار اوڑنا بچھونا ہے ۔عوام کی خدمت کرنا ہی میری زندگی کا نصب العین ہے ۔بلدیاتی الیکشن میں ہمارے پینل کی شاندار کامیابی سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔۔