زیرحراست ملزم ناصر لودھی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش نہ دینے پر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو طلب

زیرحراست ملزم ناصر لودھی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش نہ دینے پر جیل کے ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیرمین ڈرگ کورٹ جہانگیراحمد نے زیرحراست ملزم ناصر لودھی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش نہ دینے پر جیل کے سپرٹنڈنٹ کو طلب کرلیا عدالت میں سپرٹنڈنٹ کے پیش ہونے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ ملزم ناصر لودھی پر جیل میں تشدد کرنے والے ذمہ دار اہلکار کے خلاف انکوائری کرکے کارروائی کریں اور ساتھ ہی ڈاکٹر کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کرائیں جس نے ملزم کی رپورٹ تسلی بخش پیش نہیں کی عدالت میں ناصر لودھی نے درخواست دی تھی کہ جیل میں اس پر بلاوجہ تشدد کیا جاتا ہے عدالت میں ملزم نے زخم کے نشان بھی دیکھائے اس پر عدالت نے جیل کے ڈاکٹر سے رپورٹ طلب کی لیکن رپورٹ تسلی بخش نہ ہونے پر سپرٹنڈنٹ کو طلب کیا گیا اور اسے انکوائری کا حکم جاری کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -