نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگا

نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس آج8؍نومبربروزاتوار جامعہ نعیمیہ میں ہوگا۔شوریٰ کے اجلاس میں نعیمین کی تنظیمی،تعلیمی،تبلیغی سمیت مختلف سرگرمیوں کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کریں گے۔ جبکہ اجلاس میں مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر علامہ لیاقت علی صد یقی ، مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سیدشہبازاحمدسیفی،ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسراکرم جاوید نورانی،پروفیسر وارث علی شا ہین ، مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی بلال فاروق نعیمی ،علامہ یاسر علی نعیمی ،مفتی ذیشان علی صابری ، مولانا امداد اللہ نعیمی ، میا ں خلیل سمیت مرکزی ،صوبائی اورضلعی عہدیداران شرکت کریں گے۔نعیمین ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مسلم ا مہ کو عالمی سطح پردرپیش مسائل ،ایشیائی ممالک کی تیزی سے بدلتی ہوئی خارجی پالیسی اورموجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا جا ئیگا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صوبہ پنجاب کے عہدیداران کاچناؤ بھی عمل میں لایا جائیگا۔اجلاس میں آئندہ 6ماہ کی تنظیمی اورتبلیغی سرگرمیوں کاشیڈول بھی جاری کیاجائے گا۔