شہبازشریف ہروقت عوامی ویلفیئر منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہوتے ہیں،حاجی حنیف

شہبازشریف ہروقت عوامی ویلفیئر منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہوتے ہیں،حاجی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما اوریونین کونسل35 سے نومنتخب چیئرمین حاجی محمدحنیف نے کہا کہ ترقی پسندہمارے جبکہ تشدد پسندلوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں مگر ان کی تعدادنہ ہونے کے برابر ہے۔انتھک میاں شہبازشریف ہروقت عوامی ویلفیئر کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہوتے ہیں ۔عوام کی بھاری تعدادنے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کردرحقیقت پاکستان کی تعمیر وترقی اوراستحکام کیلئے تجدیدعہدکیا ۔ وہ اندرو ن شہرمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف قومی مفاد،وقاراورڈسپلن پرسمجھوتہ نہیں کرتے۔کچھ عناصر محض منتخب حکومت کے ساتھ حسداورتعصب کی بنیادپرملک میں غلط فہمیوں اورافواہوں کوہوادے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے فیصلے جذباتی نہیں بلکہ حقیقت پسندی کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ہماراملک تنازعات کامتحمل نہیں ہوسکتا،حکومت نے بعض سخت فیصلے کئے مگران کے دوررس اثرات سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت اوربروقت تکمیل خادم پنجاب میاں شہبازشریف کاطرہ امتیازاورٹریڈمارک ہے۔ میاں شہبازشریف قابلیت ،اہلیت ،حفاظت اورخدمت کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبائی اداروں سے کرپشن کے ساتھ ساتھ سفارش کاناسور بھی ختم کرکے دم لے گی ۔کسی بااثراورطاقتورکوکسی کمزورکاحق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کے فروغ سے مستحق افرادکوان کی دہلیزپر حق ملناشروع ہوگیا ۔ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایات پرنقل مافیا کی سرکوبی کے نتیجہ میں تعلیم کے معیار اورامتحانات کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1