جمعیت علماء اسلام (س)کا مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس عمومی کا اجلاس کل ہوگا

جمعیت علماء اسلام (س)کا مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس عمومی کا اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (س)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب میڈیا سیل کے ممبر رحمت اللہ لاشاری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س)کا مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس عمومی کا اجلاس کل 9نومبر کو صبح 10بجے کبریٰ مسجد نیو سمن آباد لاہور میں ہوگا اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کریں گے۔اجلاس میں مولانا سمیع الحق ،مولانا عبدالرؤف فاروقی مولانا شاہ عبدالعزیز مولانا یوسف شاہ مفتی حبیب الرحمن درخواستی ،مفتی حما د مدنی ،مولانا فاروق علوی ،مولانا عبدالخالق ہزاروی ،پیر یوسف بخاری قدرت اللہ عارف ،مولانا عبدالرب امجد، صاحبزا دہ محمد سجاد فاروقی اورمرکزی وصوبائی قیادت شرکت کرے گی ۔