فکر آخرت کو اپنا کر گناہوں سے بچا جاسکتا ہے،سید ریاض حسین

فکر آخرت کو اپنا کر گناہوں سے بچا جاسکتا ہے،سید ریاض حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ موت کو یاد رکھنے والا انسان گمراہ نہیں ہوتا۔ فکر آخرت کو اپنا کر گناہوں سے بچا جاسکتا ہے۔قر آن پاک کو نمونہ بنانے والا کبھی گمراہ نہیں ہوسکتا۔ ہر مسلمان اپنے جسم پر اسلام کو نافذ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ مرحومہ کے ختم قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلمان تلاوت قرآن اور نماز کی پابندی کو معمول بنائیں۔ علماء عوام میں نیکی کا شوق بیدار کریں۔ پاکستا ن کو لبرل ازم نہیں صوفی ازم کی ضرورت ہے۔دین بیزار طبقہ اسلام کے خلاف سازشوں سے باز آجائے۔قانون ناموس رسالت کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1