نیوزی لینڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

نیوزی لینڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

  

رگبی ورلڈ کپ اختتام پذیر ہوچکا ہے لیکن اس سے وابستہ یادیں طویل عرصہ تک شائقین کے دلوں پر راج کریں گی رگبی کے کھیل کا شمار دنیا کے ان نامور کھیلوں میں کیا جاتا ہے جن کو پوری دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے او ر تقریبا ہر ملک کی رگبی ٹیم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہے رگبی ورلڈ کپ ایک طویل عرصہ تک چلا اور اس ایونٹ میں دنیا بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا اسی طرح پوری دنیا کی توجہ بھی اس کھیل کی جانب مرکوز رہی اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گے فائنل میچ میں رگبی کی ٹیم نے ایک مرتبہ دوبارہ معرکہ نام کیا وہ اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہی تھی اور اس نے اس سے قبل بھی عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس مرتبہ بھی اس نے عمدہ کھیل سے کامیابی کا سہرا اپنے سر سجایا اس کامیابی کے بعد پوری دنیا میں تو اس کی بھرپور پذیرائی ہوئی ہی اور خوب شہرت ملی لیکن اس کے ساتھ ہی جب وہ اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن نیوزی لینڈ آئی تو اس کا بھرپور استقبال کیا گیا اور اس موقع پر شائقین کی ایک بہت ہی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کا استقبال جس طرح کیا اس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے پورا ملک ہی ان کے استقبال کے لئے امڈ آیا ہو اس مو قع پر اعلی عہدے دار جن کا تعلق محتلف شعبوں سے تھا وہ بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے بھی اس موقع پر ان کا استقبال کیاتمام فاتح کھلاڑیوں کوٹرک پر بیٹھا کر پورے شہرکا چکر لگوایا گیا اور ٹرافی کے ساتھ بہت پرجوش انداز سے کھلاڑیو ں نے شہر کا چکر لگایا اوراس موقع پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی کیوی رگبی ٹیم کے کپتان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں تھا اور جس طرح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ہم نے بہت محنت سے کامیابی حاصل کی ہم مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور جس طرح وطن واپس پہنچنے پر ہمارا شاندار استقبال کیا گیا اس کو بھی ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور مستقبل میں ہمیں اس کا بھرپورفائدہ حاصل ہوگا۔ جبکہ اس موقع پر شائقین کا بھی جوش قابل دید تھا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے حق میں بھرپور نعرے بازی اوراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور ایونٹ اپنے نام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انیوزی لینڈ کی ٹیم نے جس طرح عمدہ کھیل پیش کیا اور اس سے قبل کیوی کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تواس نے بھی کرکٹ ورلڈ کپ میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی میچ ہارے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی طرح کرکٹ کیساتھ ساتھ اب اس نے رگبی کے کھیل میں بھی بہت عمدہ پرفارمنس سے یہ ثابت کیا کہ وہاں کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے بہرحال اس نے جس عمدہ کھیل سے ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے اس کو رگبی کے کھیل کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور تمام کھلاڑیوں کو اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ۔

***

مزید :

ایڈیشن 1 -