فلم’چارلی کے چکر میں‘ ایک کامیاب فلم ثابت ہو گی،نصیرالدین شاہ

فلم’چارلی کے چکر میں‘ ایک کامیاب فلم ثابت ہو گی،نصیرالدین شاہ

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کا انحصار اس کے میرٹ پر ہے۔یہ بات انہوں نے اپنی فلم’چارلی کے چکر میں‘ کی سکریننگ کے موقع پر کہی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی فلم کی کامیابی کا انحصار اس کی پرموشن پر نہیں بلکہ میرٹ پر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کے میرٹ کی بنیاد پر فلم’چارلی کے چکر میں‘ بھی ایک کامیاب فلم ثابت ہو گی۔فلم کی سکریننگ میں فلم کے ہدیتکار، پروڈیوسر اور کاسٹ نے شرکت کی۔فلم کی کہانی بہت سادہ ہے تاہم اسے حیران کن طور پر مشکل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -