ایوارڈ واپس کرنا احتجاج کا مناسب طریقہ نہیں ہے،ہیما مالنی
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہاہے کہ ایوارڈ واپس کرنا احتجاج کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ ایوارڈ واپس کرنا احتجاج کرنے کا مناسب طریقہ نہیں، لوگ نیشنل ایوارڈ کے حصول کیلئے مررہے ہوتے ہیں اور ہم یہاں ایوارڈ واپس کررہے ہیں جو باعث تعجب ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں انتہاء پسندی کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے وہ طریقہ اختیار کرنا چاہئے جو ہمارے قومی مفاد میں ہو۔