ابھیشیک بچن کا آنیوالی فلم میں چھوٹا راجن کا کردار ادا کرنے کا امکان
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کا آنیوالی فلم میں چھوٹا راجن کا کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔ ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے کا ساتھ کام کرنے کے بعد سنجھے گپتا اب انکے ساتھ کام کرنے کی تیاریان کر رہے ہیں۔ سنجے جو کہ فلم کینگسٹر بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ ابھیشیک بچن کو بھی کاسٹ کر رہے ہیں۔ جس میں ابھیشیک چھوٹا راجن کا کردار ادا کرینگے۔ یہ فلم پولیس‘ انڈر ورلڈ‘ سیاستدانوں اور مل مالکان کے گرد گھومتی ہے۔