ڈراموں میں کام کرنے کی بہت خواہش ہے،رشی کپور

ڈراموں میں کام کرنے کی بہت خواہش ہے،رشی کپور

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ انکی ڈراموں میں کام کرنے کی بہت خواہش ہے تاہم وہ سٹیج پر آنے سے ڈرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتھوی تھیٹر میں اپنے دادا پرتھوی راج کپور کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ فیسٹیول کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا ہے وہ سینما کے اداکار ہیں۔ رشی کپور نے کہاکہ انکی ڈراموں میں کام کرنے کی بہت خواہش ہے تاہم وہ سٹیج پر آنے سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر کسی بھی ملکی مسائل کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپنی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کلچر -