شاہ رخ کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا احمقانہ فعل ہے،زویا اختر

شاہ رخ کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا احمقانہ فعل ہے،زویا اختر

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلمساز زویا اختر نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان ایک محب الوطن اداکار ہیں اور اسکی حب الوطنی پر سوال اٹھانا ایک احمقانہ فعل ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان محب الوطن انسان ہیں اور انکی محب الوطنی کے بارے میں سوال اٹھانا انتہائی مایوس کن اور احمقانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان لاکھوں دلوں کی دھرکن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ادبی شعبے اور سینما میں ایوارڈز کی واپسی کا عمل ملک میں انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر اظہار رائے کا ایک پرامن طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس بھی قومی ایوارڈ ہوتا تو وہ بھی اسے واپس کر دیتے ۔

مزید :

کلچر -