ہمیں ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،نیلم منیر
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں گے پاکستان میں اچھی فلمیں بننے کا وقت آگیا ہے اور حال ہی میں جو فلمیں ریلیز ہوئیں ہیں انکوشائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور یہ ہماری فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھی بات ہے اس سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور نئے ٹیلنٹ کو بھی فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔