انوپم کھیر نے نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست کر دی

انوپم کھیر نے نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست کر دی

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے ملک میں انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کی درخواست کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوپم کھیر ملک میں عدم برداشت کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے خلاف ’مارچ فار انڈیا‘ کی سربراہی کریں گے۔انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ دنیا بھر سے لاکھوں بھارتیوں کے خیالات سے انہیں آگاہ کر سکیں۔واضح رہے کہ بھارت میں عدم برداشت کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے خلاف مارچ میں فنکاروں، ادیبوں،مصوروں سمیت متعدد طبقہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مزید : کلچر