ناکام اداکارہ نہیں، آج بھی شائقین کی پسند ہوں، کرینہ کپور

ناکام اداکارہ نہیں، آج بھی شائقین کی پسند ہوں، کرینہ کپور
 ناکام اداکارہ نہیں، آج بھی شائقین کی پسند ہوں، کرینہ کپور

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ مجھے فلاپ کہنے والے مخالفین ہیں جن کی باتوں پر میں توجہ نہیں دیتی بلکہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کرینہ کپور نے کہا کہ میری ہر فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی جس کی بہت خوشی ہے اس وقت بھی میں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں اور امید ہے کہ شائقین ان فلموں کو بہت پسند کریں گے میں نے اب تک ہر فلم میں بہت سوچ سمجھ کر کام کیا ہے اور میں شائقین کی پسند کا بھی خیال رکھتی ہوں ہر اداکار کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ان سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھوں جس سے مجھے فائدہ ملے

ذاتی زندگی میں کسی کو عمل دخل کی اجازت نہیں دیتی اور نہ ہی کسی کی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں۔

مزید : کلچر