موجودہ دور میں بننے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے،ریشم

موجودہ دور میں بننے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے،ریشم
موجودہ دور میں بننے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے،ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹراداکارہ وماڈل ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ۔فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔میری فلم’’سوارنگی‘‘دیکھنے سے قابل ہوگی۔

مزید :

کلچر -