زیادہ گانے گاکر پیسے کمانے کی بجائے معیار کو ترجیح کو دیتی ہوں،حمیرا چنا

زیادہ گانے گاکر پیسے کمانے کی بجائے معیار کو ترجیح کو دیتی ہوں،حمیرا چنا
 زیادہ گانے گاکر پیسے کمانے کی بجائے معیار کو ترجیح کو دیتی ہوں،حمیرا چنا

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ میں زیادہ کی بجائے معیاری گلوکاری پر یقین رکھتی ہوں نئے البم پر کام شروع کر دیا ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میںآجکل صوفیانہ کلام پر مشتمل اپنی نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں ۔ یہ البم مکمل ہو کرجلد مارکیٹ میںآجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ گانے گاکر پیسے کمانے کی بجائے معیار کو ترجیح کو دیتی ہوں۔ حمیرا چنا نے مزید کہا کہ اب تک میں نے بے شمار گیت گائے ہیں اور ان کو بہت پسندکیا گیا ہے بیرون ملک جاکر وطن کا نام روشن کرنے کی بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور میں پوری دنیا میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

مزید : کلچر