فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے، سونم کپور

فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے، سونم کپور
 فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے، سونم کپور

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی سٹائلش اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے 2007 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’ساوریا‘ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم سونم کپور نے پہلی بار دبنگ خان کیساتھ اپنی نئی آنیوالی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کو اپنے فنی کیرئیر کی سب سے بڑی فلم قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان کیساتھ فلم میں کام کرنے میں بہت خوش محسوس ہوئی جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی

جبکہ فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں کام کرنا میری خوش قسمتی ہے اور یہ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے۔فلم12 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -