جناح اسلامیہ کالج فار گرلز پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں ویلکم پارٹی کا انعقاد

جناح اسلامیہ کالج فار گرلز پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں ویلکم پارٹی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج فار گرلز پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں ویلکم پارٹی منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹرمحمد اعجازبٹ پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور تھے۔ماہ نومبر کی مناسبت سے انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کی سیرت و کردار پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی پر مغر تقریر میں طلباء پر واضع کیا کہ علامہ محمد اقبال کے پیغام کو عام کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے۔اتنی شائد پہلے نہ تھی۔انہوں نے کہا علامہ محمد اقبال کا پیغام انتہاپسندی سے روکتاہے۔صوبائیت سے روکتاہے۔منافرت سے روکتاہے۔علامہ محمد اقبال کا پیغام ہمیں خودی کا سبق دیتاہے۔برداشت کا سبق دیتاہے۔بھائی چارے کا کا سبق دیتاہے۔ہمیں آگے بڑھنے کا سبق دیتاہے۔ایران نے بد ترین حالات دیکھے۔جرمن ۲ جنگیں ہار کر بھی آج دنیا کی ترقی یافتہ قوم ہیں۔یہ اقبال کا پیغام سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی بدولت ممکن ہوا۔ ایران اور جرمن میں اقبالیات پر PhD ہو رہی ہے۔مقالہ جات لکھے اور پڑھے جا رہے ہیں۔ علامہ محمد اقبال کے پیغام سے بہت کچھ سیکھا جا رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد اعجازبٹ نے جناح اسلامیہ کالج کے پچھلے پانچ سالوں کے رزلٹ دیکھ کر اسے لاھور کا ایک بہترین کالج قرار دیا۔یہاں کے اساتذہ کی پرفارمنس اور طلباء کے رزلٹ کو بہت سراہا۔بلخصوص MBA میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد دی۔