نوجوان ملکی اثاثہ، منشیات سے دور رہ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں غلام مرتضیٰ ورک

نوجوان ملکی اثاثہ، منشیات سے دور رہ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں غلام ...

لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان کا اجلاس اکمل اویسی پیرزادہ ممبر پراونشل نار کوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب کی صدارت میں ہوا جبکہ مہمان خصوصی تنظیم الفجر شیخوپورہ کے صدر غلام مرتضیٰ ورک ایڈووکیٹ تھے جبکہ سنٹرل باڈی کے میاں غلام رسول، چودھری اصغر علی، میایں سہیل تاج، راحیلہ بشیر، دیبا افضل، نبیلہ نعیم، طارق محمود، مظفر حسین مرتضیٰ، محمد علی اور صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔۔

۔ غلام مرتضیٰ ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو منشیات سے بچانے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ معیار تعلیم کو بلند کرنے اور یکساں نظام تعلیم سے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4