علامہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی،ڈاکٹر صدف

علامہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی،ڈاکٹر صدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدرڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبا ل نے دنیا بھر کے مسلمانو ں کو غیر ملکی اقوام خصو صاً اہل یورپ کی تا بعداری اور نقالی چھوڑ کر با عزت اور زندہ قو موں کی طر ح با عزت زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا ، جس سے رو گر دانی کے با عث آج کا مسلمان خو شا مدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل وخوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، انہوں نے یوم پیدائش علامہ اقبا ل ؒ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی اور تحریک آزادی 1857ء کے نامور مسلم رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ان کے لباس کو اپنا لیاتھا جسے بعد ازاں قا ئداعظم ؒ نے بھی اتار پھینکا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ جب تک صور ت غلامانہ رہیگی ذہنیت بھی غلامانہ ہی رہیگی ۔ڈاکٹر صدف علی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ علامہ اقبا ل ؒ نے اگر چہ دوران تعلیم یورپ جا کر مغربی لباس پہناتھا مگر بعد ازاں ان پر حقیقت آشکار ہو گئی تھی کہ اہل یورپ نے کس طرح مسلمانوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کرکے بر صغیر میں غلام بنا رکھاہے انہوں نے اپنی شاعری میں مسلمانوں کو خود ی زندہ رکھنے کی تلقین کی