دو مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا

دو مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور بہادرعلی خان نے سزائے موت کے دو مقدمات میں مجرموں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو عدالت عالیہ کے حکم سے آگاہ کردیا۔سیشن کورٹ سے سزائے موت پانے والے تھانہ شادباغ کے وحید اور سٹی رائے ونڈ کے خرم شہزاد نے لاہور ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی، جس پر عدالت نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا۔ دونوں مجرموں کی سزا میں کمی ہونے پر سیشن جج لاہور بہادرعلی خان کو ملزمان کے وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پیش کیے، جس پر عدالت نے تصدیق کے بعد مجرموں کی سزائے موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کے عدالتی حکم سے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو آگاہ کردیا۔ ملزمان کے خلاف دوہزار چھ اور دوہزار سات میں سیشن عدالت سے سزائے موت ہوئی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -