پوسٹ آفس اوکاڑہ کے آفیسر سمیت تین ملزمان کا 21 نومبر تک جسمانی ریمانڈ

پوسٹ آفس اوکاڑہ کے آفیسر سمیت تین ملزمان کا 21 نومبر تک جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عبدالستارنے پوسٹ آفس اوکاڑہ کے سینئرپوسٹ آفیسر نصیراحمد اکاؤنٹنٹ مظہرشکیل اور اسسٹنٹ محمد اجمل کا نیب پنجاب کو اکیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔نیب پنجاب نے پوسٹ آفیس اوکاڑہ کے سینئر پوسٹ آفیسر نصیراحمد۔ اکاونٹنٹ مظہرشکیل اور اسٹنٹ محمد اجمل کو ایک روز قبل گرفتار کیا تھا تینوں پر ملازمین کے مختلف بلوں کی مد میں چوہتر لاکھ اٹھانوے ہزار 465 روپے کی رقم خوردبرد کرنے کا الزام تھا۔ عدالت میں نیب پنجاب نے تینوں ملزمان کو پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے خورد برد کی ہوئی رقم برآمد کرنی ہے استدعا ہے کہ ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور پراسکیوشن کے دلائل کے بعد ملزمان کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔اسی عدالت نے نیشنل بنک سے کروڑوں لون لے کر واپس نہ کرنے پر گرفتار رضا حبیب کا نیب پنجاب کو اکیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ دیا ہے ملزم کو بھی گزشتہ روز نیب نے گرفتار کرکے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔