سانحہ سندر جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں،عامد سعیدکاظمی

سانحہ سندر جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں،عامد سعیدکاظمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سانحہ سندر جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سانحہ پر سانحہ ہورہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کررہی۔ انتظامیہ کی غفلت سنگین حالات کی ذمہ دار ہے۔سندر فیکٹری کا حادثہ غیر قانونی تعمیر کا نتیجہ ہے۔حکومت بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کا ادارہ قائم کرے۔بلڈنگ رولز پر عمل در آمد کا فقدان سینکڑوں جانیں لے چکا ہے۔بھارت کے خلاف ہموار ہوتی عالمی رائے عامہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد لی جائے۔نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے نظریاتی اساس پر حملے نہ کریں ۔ اہل حق پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے۔فوج نے اپنی غلطیوں کی اصلاح کی ہے لیکن سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ بھارت فاشسٹ طرز حکمرانی پر گامزن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -