مقتول کے ورثاء کے معاف کرنے پر سزائے موت کا قیدی بری

مقتول کے ورثاء کے معاف کرنے پر سزائے موت کا قیدی بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجازبٹ نے سزائے موت کے قیدی منظوراحمد کو مقتول کی والدہ کے معاف کرنے پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو تحریری طور پر ااگاہ کردیا۔سٹی رائے ونڈ کے مجرم منظور احمد کے بلیک وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز بٹ کی عدالت میں مجرم منظور احمد نے درخواست دی کہ اس کے کیس کی مدعیہ نذیراں بی بی اور مقتول کے دیگر ورثا نے اس کو معاف کردیا ہے۔ مقتول کی ماں کے سوا دیگر ورثا نے ملزم کو ایک سال قبل ہی معاف کردیا تھا۔ ملزم کی طرف سے نئی درخواست دائر ہونے پر عدالت نے نذیراں بی بی کو طلب کیا جس نے پیش ہوکر بیان دیا کہ اس نیبھی ملزم کو معاف کردیا ہے۔ عدالت نے تمام ورثا کو بلا کر دوبارہ بیانات لیے اور ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو لکھا کہ ملزم کو بشیراحمد کے قتل سے رہاکردیا جائے ،عدالت کی طرف سے روبکار جاری کردی گئی ہے۔



۔
ملزم کو اْنیس سو چھیانوے میں سیشن عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔