دو خواتین کے بال خراب کرنے پرسلون کے مالک کی 19 نومبر کو طلبی

دو خواتین کے بال خراب کرنے پرسلون کے مالک کی 19 نومبر کو طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج سید خورشید انوررضوی نے ڈیفنس کی دو خواتین کے بال خراب کرنے اور سکن جلانے پرسیلون اطہرشہزادکے مالک کو 19نومبرکو جواب کے لیے طلب کرلیا۔صارف عدالت میں ڈیفنس کی دو خواتین افشاں اور کرن نے اطہرشہزاد گلبرگ سیلون کے مالک کے خلاف دس دس لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔جس میں ملک محمد ارشد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے بال سیدھے کرانے کے لیے سیلون اطہرشہزاد سے رابطہ کیا۔سیلون مالک نے ان سے بھاری فیس لے کر بالوں کو مشین کے ذریعے ٹھیک کیا جس سے بال خراب ہوگئے اور جلد بھی جل گئی۔ بال خراب ہونے اور جلد جلنے سے انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت سے استدعا ہیانہیں دس دس لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے دعوی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیلون مالک کو اْنیس نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔