ملزم انسپکٹر کو عدالت پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کو شوکاز نوٹس

ملزم انسپکٹر کو عدالت پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شیر عباس اعوان نے قتل کے کیس میں ملزم انسپکٹر عتیق کو پیش نہ کرنے پر ایس پی کینٹ ، ڈی ایس پی برکی اور ایس ایچ او برکی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج شیر عباس اعوان کی عدالت میں قتل کا کیس زیر سماعت ہے جس میں عدالت ملزم عتیق کو طلب کررہی تھی۔ عدالت نے کئی بار ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی برکی اور ایس ایچ او برکی کو حکم دیا کہ انسپکٹر عتیق کو عدالت میں پیش کریں تاکہ مقدمے کو جلد ختم کیا جائے لیکن عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا ۔۔

۔

جس پر عدالت نے گزشتہ روز بھی پیش نہ ہونے پر ایس پی کینٹ، ڈی ایس بی برکی اور ایس ایچ او برکی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے دو کلو چرس رکھنے کے جرم میں ملزم غلام عباس کو دو سال قید اور بیس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا ئی ،ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4