منشیات مقدمہ ، خاتون کی ضمانت خارج

منشیات مقدمہ ، خاتون کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد نوید ڈار نے تیس کلو ہیروین رکھنے کے الزام میں ملوث ملزمہ راشدہ ندیم کی ضمانت خارج کردی۔ عدالت میں ملزمہ نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جس پر پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کیگھر واقع گڑھی شاہو سے تیس کلو ہیروین برا?مد ہوئی تھی جبکہ اس کا شوہر ندیم موقع سے فرارہو گیا تھا اور اب تک مفرور ہے عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزمہ کی ضمانت خارج کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4