کمسن ارفع قتل کیس ، ملزمہ فرح نے دیور کے دو بیٹو ں پر اعانت جرم کا الزام لگا دیا

کمسن ارفع قتل کیس ، ملزمہ فرح نے دیور کے دو بیٹو ں پر اعانت جرم کا الزام لگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور ( کرائم سیل)تھا نہ گجر پو رہ کے علا قہ کو ٹ خو اجہ سعید میں قتل ہونے و الی معصو م ارفع کے کیس کے سلسلے میں مز ید پیشر فت ہو ئی ہے۔سی آ ئی اے پو لیس کو تفتیش کے دوران ملز مہ فر ح نے الز ام لگا یا کہ اس کے دیو ر جہا نگیر کے دو بیٹو ں مو من اور قد یر نے قتل میں میر ی مد د کی ،یہ دونو ں میر ے سا تھ جر م میں شر یک ہیں لیکن زیر حر است مو من اور قد یر نے سختی سے الز ام کی تر دید کر تے ہو ئے کہا کہ ملز مہ خو د کو بچا نے کیلئے ایسے بیا نا ت دے رہی ہے، ہم پہلے ہی تفتیش میں شا مل ہیں پو لیس اپنی پو ری تسلی کر ے ۔ہم بیگنا ہ ہیں،ارفع ہما ری کز ن تھی اور ہم اس سے بے پنا ہ پیا ر کر تے تھے، فر ح جا ن بو جھ کر کیس کو خر اب کر نا چا ہتی ہے۔اس با رے میں ایس پی سی آ ئی اے محمد عمر ورک کا کہنا ہے کہ تفتیش ہو رہی ہے، قد یر اور مو من کو ملزمہ فر ح کے کہنے سے پہلے ہی شا مل تفتیش کیا ہو ا ہے۔اس کیس کی تفتیش میر ٹ پر کر رہے ہیں اور اصل ملز ما ن کو سز ا دلو ا کر ہی رہیں گے ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ ملز مہ فر ح نے کہا ہے کہ اس کی جیٹھا نی عظمیٰ نے ایک با ر اس کے پیٹ پر لا ت ما ر کر حمل ضا ئع کر دیا تھا اور وہ گھر میں ہما رے اوپر بے جا پا بند یا ں لگا تی تھی جس کی رنجش میں اسکی بیٹی ارفع کو قتل کیا ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ جس ڈوپٹے سے ارفع کو قتل کیا گیا وہ بھی فر ح کی نشا ند ہی پر بر آ مد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -