تین بیٹوں کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا،چوتھے بیٹے کی تلاش میں والدین امید لگائے بیٹھے ہیں

تین بیٹوں کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا،چوتھے بیٹے کی تلاش میں والدین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ایک بدنصیب ماں ایسی بھی ہے جو اپنے لخت جگر کے انتظار میں ابھی بھی ملبے پر بیٹھی ہے۔ اس ماں کے چار بیٹے ملبے تلے دب گئے تھے۔ تین بیٹوں کو تو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا جبکہ چوتھا ا بھی ڈھیر کے نیچے ہے۔ دوسری طرف مزدور اولاد کا محنت کش والد اپنے چوتھے بیٹے زاہد کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر کے اردگرد مارا مار ا پھر رہا ہے۔وہ کبھی کرینوں کی طرف دکھ بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے تو کبھی ملبے کے ڈھیر کو۔ غم سے نڈھال والدین بیٹے کی زندگی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ملبے تلے دبے محمد زاہد کی طرح درجنوں مزدوروں کے والدین اپنے پیاروں کی زندگی کی آس لگائے غم سے چور جائے وقوعہ سے ہلنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -