فیکٹری حادثہ، نئے انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا

فیکٹری حادثہ، نئے انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) فیکٹری حادثہ، تحقیقاتی کمیٹی نے نئے انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،سانحہ سندر اسٹیٹ کو3دن گزر گئے لیکن کسی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم سات رکنی کمیٹی نے سندر اسٹیٹ کا تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔لاہور میں پیش آنے والے ہولناک فیکٹری حادثے کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ فیکٹریوں کی عمارتوں کی ناقص تعمیر میں کئی بڑے ناموں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔تحقیقاتی کمیٹی نے نئے انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سانحہ سندر کا مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -