سانحہ سندر، زخمیوں کا جناح ہسپتال اور شریف میڈ یکل کمپلیکس میں علاج جاری

سانحہ سندر، زخمیوں کا جناح ہسپتال اور شریف میڈ یکل کمپلیکس میں علاج جاری

  

لاہور (کر ائم سیل) سندر اسٹیٹ حادثے کا شکار ہو نے والے زخمیوں کا جناح ہسپتال اور شریف سٹی میڈ یکل کمپلیکس میں علاج جاری جبکہ ان مریضوں کو ڈاکٹروں کی مکمل تو جہ بھی مل رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، ان کو مفت ادویات اور علاج کی مکمل سہولیات دی جا رہی ہیں۔ جناح ہسپتال کی ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں کو رش کی وجہ سے دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے جبکہ داخل مریضوں کو فوری طور پر وارڈوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو طبی امداد میں مشکلات پیش نہ آسکیں۔ زخمیوں کی دیکھ بھال کیلئے نرسوں اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں اور ان کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کے علاج میں رکاؤٹ نہ آسکے زخمیوں کو سر جیکل یو نٹ ون اور سر جیکل یو نٹ ٹو میں شفٹ کیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -