صوبائی دارالحکومت ، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر 2شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر 2شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے دومختلف مقامات پر دوران واردات دوشہریوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے زخمی کردیا جبکہ متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق رائیونڈ کی حدود جودھیرگاؤں کے رہائشی وقاص کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ لئے اور جاتے ہوئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے وقاص کے بھائی امیر حمزہ کو زخمی کردیا کاہنہ میں نادر فارم کے سامنے ناکہ لگا کر کھڑے 6ڈاکوؤں نے سلیم،صابراور شہزاد کو لوٹنے کے بعد مزاحمت پر تشدد کر کے سلیم کی ٹانگ توڑ دی اور 25سو روپے لیکر فرار ہوگئے سندر کینال گارڈن میں محبوب عالم کے گھر سے دو ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دولاکھ 75ہزارکی نقدی لوٹ کر لے گئے چوہنگ کینال روڈ پر واقع معروف بیکری سے تین ڈاکو پانچ لاکھ 55ہزارکی نقدی اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد میں عمیر سے سات لاکھ،گلبرگ میں احسان سے ایک لاکھ 75 ہزارٹاؤن شپ میں فدا حسین سے 90ہزار،مزنگ میں عادل سے 40ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے ۔اسلام پو رہ میں شہباز سے 75ہزار کی نقدی اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی، نشتر کالونی میں ایاز،کاہنہ میں نثار،کوٹ لکھپت میں اعظم،جنوبی چھاؤنی میں شکیل،ہربنس پو رہ میں سجادہنجروال میں عمران،ستوکتلہ میں علی،نواب ٹاؤن میں اسرار،رائیونڈ میں فقیر،شاہدرہ میں محسناور شاہدرہ ٹاؤن میں اللہ رکھاکی مو ٹرسائیکلیں اور نواب ٹاؤن میں علی افضل ٹاؤن شپ میں اکرم کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -