پاکستان رینجرز نے مقابلے کے بعددو بھارتی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

پاکستان رینجرز نے مقابلے کے بعددو بھارتی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

  

لا ہور (کرائم سیل) حدود انڈیا سے حدود پاکستان میں بھاری مقدار میں شراب سمگل ہونے کی اطلاعات پر پاکستان رینجرز (پنجاب) کے بہادر اور چوکنا جوانوں نے بارڈر ایریا میں ناکہ بندی کی ۔رینجرز کے جوانوں نے رات کو مشکوک آوازیں سننے اور حرکات دیکھنے پر ان کو للکارا جس پر سمگلروں نے رینجرزکے جوانوں پر فائر کھول دیا اور واپس بھارتی سرحد کی طرف بھاگنے لگے جس پر ناکہ پارٹی نے جوابی فائرنگ کی ۔ پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے اللہ دتہ اور عباس کو گرفتار کر کے انڈین شراب کی 54بوتلیں قبضہ میں لے لیں۔مزید تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر فاروق اور شہزاد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل عمر فاروق برکی نے رینجرز کے جوانوں کی دلیرانہ کارروائی، فرض شناسی کو سراہا۔مزید برآں واہگہ کے اسی ایریا سے پچھلے مہینے اکتوبر2015میں24بوتلیں انڈین شراب بھی قبضہ میں لی تھی۔

مزید :

علاقائی -