مختلف شہروں سے طلب کی گئی 11 امداد ی ٹیمیں دن رات مصروف ہیں

مختلف شہروں سے طلب کی گئی 11 امداد ی ٹیمیں دن رات مصروف ہیں

  

لا ہور (کرا ئم سیل ) سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں سے طلب کی گئی امدا د ی ٹیمو ں کی تعدا د 11کے قر یب ہے جس میں ریسکیو ، پو لیس ، پا ک آر می ، ریڈ کر یسنٹ ، اید ھی ایمبو لنس ، فیفا، بحر یہ ٹاؤن انتظا میہ ،چھیپا، سول ڈ یفنس ، ایل ڈی ا ے شامل ھیں۔ذرا ئع کے مطا بق امدا د ی ٹیمو ں کے پانچ سو سے زائد افراد امدادی کاموں میں دن رات مصروف ہیں۔ سی ڈی اے کی جانب سے جدید سازو سامان کیساتھ بھجوایا گیا پچاس رکنی دستہ بھی امدادی کاموں میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -