ایم پی اے احسن رضا خان کو پولیس نے دہشتگرد قرار دے دیا

ایم پی اے احسن رضا خان کو پولیس نے دہشتگرد قرار دے دیا

لاہور(کرائم سیل) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی احسن رضا خان کو پولیس نے مبینہ طور پر دہشتگرد قرار دے دیا ۔ذرائع کے مطابق ان کے خلاف دوران الیکشن دھاندلی کرنے اور پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ باکس لیکر فرار ہونے کا الزام ہے اور مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ 7اے ٹی اے لگائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے لاہور میں گرفتاری کے خوف سے پناہ لے لی ہے جبکہ احسن رضا خان کے مطابق مقدمہ میں ان کو نامزد نہیں کیا گیا اور ان ہی کی پارٹی کے ایک رکن نے سیاسی مخالفت پر مقدمات درج کروائے ہیں ۔پولیس نے احسن رضا خان کے قریبی عزیز فیصل رضا خان کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی