6 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئے گئے

6 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئے گئے

  

لا ہور (کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے6تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر وسیم اختر کو تھانہ فیصل ٹاؤن سے پولیس لائنز، انسپکٹر اشفاق بٹ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن، انسپکٹر احسان اشرف بٹ کو ستو کتلہ سے ایس ایچ او شالیمار،انسپکٹر جاوید صدیق کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ستوکتلہ، سب انسپکٹر محمد رضا کو اقبال ٹاؤن سے ایس ایچ او نشترکالونی، سب انسپکٹر آصف ذوالفقار کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن اورانسپکٹر ذوالفقار بٹ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ہربنس پورہ تعینات کر دیا جبکہ سب انسپکٹر عبدالواحد کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کر نے کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دینے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ اپنے علاقہ جات میں کرائم فائٹر کے طور پر کام کریں اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں ۔

مزید :

علاقائی -