رام اللہ، فلسطینی شہری کا چاقو سے حملہ، یہودی آباد کار زخمی

رام اللہ، فلسطینی شہری کا چاقو سے حملہ، یہودی آباد کار زخمی

رام اللہ (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں ’شاعر بنجمن‘ نامی یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہری کے چاقو سے حملے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی کو چاقو سے زخمی کیا جس کے بعد فرار ہوگیا۔ یہودی آباد کار وں میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں مزید 4افراد بھی زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے حملے میں یہودی آباد کارکو گہرے زخم آئے ہیں، اسے ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کی ہے تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

مزید : عالمی منظر