نوازشریف کا لودھراں کیلئے پیکیج پری پول رگنگ ہے،یاسین گھمن

نوازشریف کا لودھراں کیلئے پیکیج پری پول رگنگ ہے،یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا لودھراں کیلئے حالیہ پیکیج پری پول رگنگ کے زمرے میں آتا ہے۔سیاسی پنڈت این اے122میں ایک اورضمنی الیکشن کامژداسنارہے ہیں۔جھرلوکے ماسٹرمائنڈ حکمران ایک بارپھر خفت اٹھانے کیلئے تیاررہیں۔ اگرحکومت نے سردارایازصادق کوسپیکر منتخب کیا تویہ اس کی بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ وہ عنقریب ڈی سیٹ ہونیوالے ہیں۔عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما این اے122میں حالیہ ضمنی الیکشن کے دوران ہونیوالی تکنیکی دھاندلی کے سلسلہ میں اہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں اورمزید چندروزتک عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیاجائے گا۔یاسین گھمن نے مزید کہا کہ حکمران شروع دن سے اپنے اختیارات اورقومی وسائل کاغلط استعمال کررہے ہیں مگرعدلیہ سمیت کوئی انہیں روکنے کیلئے تیار نہیں۔حکمرانوں نے بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں جھرلوکیلئے سیاسی رشوت کابازارگرم کردیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کے پلے کچھ نہیں ،عوام اپنے بنیادی حقوق اورنظام کی تبدیلی کیلئے بلے کوووٹ دیں۔ حکمران ایک طرف وسائل لوٹ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بربادکررہے ہیں،یہ ہر وہ منصوبہ شروع کرتے ہیں جس میں سے انہیں زیادہ کمشن ملے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی ضروریات کاعلم ہوتا تومیٹروبس اوراورنج ٹرین قسم کے منصوبو ں پرپیسہ پانی کی طرح نہ بہاتے ۔

مزید :

عالمی منظر -