ترقی پسندہمارے جبکہ تشدد پسندپی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،راشدبشیر سیال

ترقی پسندہمارے جبکہ تشدد پسندپی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،راشدبشیر سیال

  

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا کہ ترقی پسندہمارے جبکہ تشدد پسندلوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں مگر ان کی تعدادنہ ہونے کے برابر ہے۔ میاں شہبازشریف ہروقت عوامی ویلفیئر کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہوتے ہیں ۔عوام کی بھاری تعدادنے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کردرحقیقت پاکستان کی تعمیر وترقی اوراستحکام کیلئے تجدیدعہدکیا ۔ راشد بشیر سیال نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف قومی مفاد،وقاراورڈسپلن پرسمجھوتہ نہیں کرتے۔کچھ عناصر محض منتخب حکومت کے ساتھ حسداورتعصب کی بنیادپرملک میں غلط فہمیوں اورافواہوں کوہوادے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے فیصلے جذباتی نہیں بلکہ حقیقت پسندی کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ہماراملک تنازعات کامتحمل نہیں ہوسکتا،حکومت نے بعض سخت فیصلے کئے مگران کے دوررس اثرات سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت اوربروقت تکمیل خادم پنجاب میاں شہبازشریف کاطرہ امتیازاورٹریڈمارک ہے۔ میاں شہبازشریف قابلیت ،اہلیت ،حفاظت اورخدمت کی علامت ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -