عراق میں تین بم دھماکوں میں19 ہلاک،26 زخمی

عراق میں تین بم دھماکوں میں19 ہلاک،26 زخمی

  

بغداد(آئی این پی )عراقی دارالحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر ہونے والے تین بم دھماکوں میں19 افراد ہلاک اور26 زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی حکام کاکہنا ہے کہ ایک بم دھماکا بغداد کے شمالی علاقے صبا البور میں ہوا، جس میں 3 افراد ہلاک اور9 زخمی ہوئے۔ اسی روز جنوبی بغداد میں گوشت کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی بغداد میں سڑک کنارے نصب بم کے ایک اور دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -