شمالی کوریا نے ایٹمی تجربات کیلئے کسی نئی ٹنل کی کھودائی نہیں کی،امریکی ماہرین

شمالی کوریا نے ایٹمی تجربات کیلئے کسی نئی ٹنل کی کھودائی نہیں کی،امریکی ...

  

سیول(اے پی پی) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ سیٹلائیٹ تصاویر کے مطابق شمالی کوریا نے ایٹمی تجربات کیلئے کسی نئی ٹنل کی کھودائی نہیں کی ہے اور اس حوالے سے جنوبی کوریا کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ امریکی اور کورین انسٹیٹوٹ جون ہوپکن یونیورسٹی کے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے میڈیا کی جانب سے شمالی کوریا میں نئی نیو کلیئر ٹنل کے قیام کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیادہیں کیونکہ 27ستمبر اور 25اکتوبر کو لی گئی

سیٹلائیٹ تصاویر میں ایسی کسی ٹنل کی تعمیر کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’ پنگ گائری‘‘ نیو کلیئر سائٹ میں کسی نیو کلیر ٹنل کی تعمیر نہیں کی جا رہی البتہ وہاں ایک نئی عمارت تعمیر کی جاری ہے جس کے واضح شواہد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے ’’ پنگ گائری‘‘ نیو کلیئر سائٹ میں 2006ء میں پہلا 2009ء میں دوسرا اور 2013ء میں تیسرا ایٹمی تجربہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -