عمران کیساتھ تعلق ٹوٹ چکا تھا اس لئے رشتہ بھی نہ بچا ، ریحام خان

عمران کیساتھ تعلق ٹوٹ چکا تھا اس لئے رشتہ بھی نہ بچا ، ریحام خان
 عمران کیساتھ تعلق ٹوٹ چکا تھا اس لئے رشتہ بھی نہ بچا ، ریحام خان

  

 لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے لندن جانے سے پہلے ہی ہم دونوں نے باہمی رضا مندی سے اس معاملے کو نمٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔رشتہ ٹوٹنے کی اصل یہ ہے کہ ہمارا تعلق ٹوٹ گیا تھا۔ عمران کی اب بھی بہت عزت کرتی ہوں اور ان سے کبھی جھگڑا نہیں ہوا۔ امید ہے کہ ہمارے ذاتی معاملات سے ہمارا کام متاثر نہیں ہوگا۔لندن سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مالی معاملات سے متعلق معاہدے کی تردید کی اور کہا کہ ہم دونوں نے طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔میں عمران رضا فلمز کے مالی معاملات نہیں دیکھتی، فیصل واڈا سے آٹھ اور علیم خان سے پانچ کروڑ روپے لینے کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو زہر دینے اور ان کا معدہ صاف کرانے سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق شوہرکسی جسمانی تشدد سے متعلق خبریں بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد میں اینکر کے طور پر کام شروع کر دونگی اورمیں اور میرے بچے اب اکیلے اب اپنی زندگی شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بغیر ثبوت الزامات لگائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد پاکستان جاکر سماجی کاموں کے حوالے سے اپنا کام جاری رکھوں گی جبکہ زلفی بخاری میری بھائیوں کی طرح ہیں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔

مزید :

صفحہ اول -