اسرائیلی ادیب آموس اوز کا آئندہ کسی بھی سرکاری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسرائیلی ادیب آموس اوز کا آئندہ کسی بھی سرکاری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا ...

  

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی)اسرائیل کے مشہور ادیب آموس اوز نے حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئندہ بیرون ملک منعقدہ اسرائیل کی کسی بھی سرکاری تقریب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیاہے ۔فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق آموس اوز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ وہ آئندہ بیرون ملک منعقد ہونے والی کسی بھی سرکاری اسرائیلی تقریب میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بیرون ملک میری کتابوں کے ترجمے شائع ہوتے ہیں تو رونمائی کی تقریبات میں مجھے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں مختلف شعبوں میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے باعث میں نے اپنے میزبانوں کو اطلاع کر دی ہے کہ وہ مجھے ایسی تقریبات میں مدعو نہ کریں جو میرے اعزاز میں بیرونی ممالک میں اسرائیلی سفارت خانوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ آموس اوزکا اسرائیل اور فلسطین کے مابین قیام امن کے معروف حامیوں میں بھی شمار ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -