لاہور ہائیکورٹ کی 7رکنی نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل

لاہور ہائیکورٹ کی 7رکنی نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگرارکان میں مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ ،مسٹر جسٹس خالد محمود خان ،مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار ،مسٹر جسٹس محمد یاور علی ،مسٹر جسٹس محمد انوار الحق اور مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان شامل ہیں ۔لاہور ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی 7سینئر ترین ججوں پر مشتمل ہے ۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد مسٹر جسٹس محمد انوارالحق اور مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کو انتظامی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول