دوروزہ بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن کی جھلکیاں

دوروزہ بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن کی جھلکیاں

لاہور (کامرس رپورٹر )*پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن میں وزیراعلی پنجاب نے خصو صی طور پر شر کت کی ۔*تقریب کا آغاز تلاوت قرآ ن پاک سے ہوا۔*بین الاقوامی سیمینار میں چین اور ترکی کی سرمایہ کار کمپنیوں سے پاکستانی کمپنیوں کے 150 سے زائد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے *پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے مندوبین کو خو ش آمد ید کہتے ہوئے پھو لوں کی کلیاں دی گئیں*چین اور تر کی سے آئے ہوئے مندو بین نے اپنے ملک اور پاکستان کے جوائنٹ پرچم بیجز سینوں پر آویزاں کر رکھے تھے۔*وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کے کوٹ پر لگے چین اور تر کی کے بیجز مندوبین کی تو جہ کا مر کز رہے۔*بین الاقوامی سیمینار کے مو قع پر ہال کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔*سٹیچ پر وزیر اعلی پنجاب اور غیرملکی مہمان خوشگوار موڈ میں تبادلہ خیال کر تے رہے ۔*چین کے سفیر سن ویڈانگ اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خطاب آمد پر حاضرین نے والہانہ استقبال کیا۔ *چین کے سفیر سن ویڈانگ نے بین الاقوامی سیمینار میں 150 سے زائد معاہدے اور ایم او یوز پر پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : صفحہ اول