روس کا مصر کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان
ماسکو(اے پی پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مصر کے لیے روسی پروازیں روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیوٹن نے یہ احکامات روس کی قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے ہیں۔ پیوٹن کی جانب سے حکومت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مصر میں موجود روسی باشندوں کو وطن واپس لانے کا نظام وضع کریں۔اس حکم نامے کے مطابق جب تک تفتیش کار اس بات کا پتہ نہیں چلا لیتے کہ گزشتہ ہفتے طیارے کی تباہی کی وجوہات کیا تھیں تب تک پروازوں کا سلسلہ بحال نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روسی مسافر طیارہ مصری علاقے سینائی میں ہوا میں پھٹ کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں موجود تمام 224 افرادہلاک ہو گئے تھے۔