نیو یارک، نومبر میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
نیو یارک(اے پی پی) نیو یارک میں نومبر کے مہینے میں گرمی پڑنے کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک میں نومبر کے مہینے میں گرمی کا 70سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ نیو یارک کے محکمہ موسمیات کے مطابق 6نومبر کو نیو یارک میں دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 1948ء میں نومبر کے مہینے میں اتنا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔